کوالٹی کنٹرول
آغا اسٹیل نے پروڈکٹ کے مقررہ کوالٹی اسٹینڈرز کے حصول کے لیے کوالٹی کنٹرول کے سخت اقدامات کیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے آغا اسٹیل جدید مکینکل لیب، جرمن ٹیکنالوجی کی حامل اسپیکٹر و میٹر لیب اور ویٹ انالسز لیب جیسی ٹیسٹنگ کی سہولیات سے لیس ہے۔ یہ لیبارٹریاں سریے کی طبعی اور کیمیائی خصوصیات کے تعین اور سریے پر دباؤ کے ٹیسٹ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ پروف ٹیسٹ کی ریڈنگ / رپورٹس کے نتائج، ٹینسائل دباؤ اور بڑھاؤ کے ٹیسٹ آغا اسٹیل کے لیے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ تیار کردہ سریے سخت ترین کوالٹی اسٹینڈرز پر پورا اترتی ہیں۔