(آغا ڈائیلسس سینٹر (اے ڈی سی
آغا ڈائلسس سینٹر (اے ڈی سی) بین الاقوامی طرز کی ہمیو ڈائیلسس ہیلتھ کیئر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ پاکستان میں کسی بھی دوسرے ڈائیلسس سینٹر کی بہ نسبت اے ڈی سی نہ صرف مریضوں کو ڈائیلسس کے توسیعی گھنٹے فراہم کرتا ہے بلکہ اپنے اسٹریٹیجک پارٹنر حسینی ہیما ٹولوجی اینڈ بلڈ بینک کے ذریعے بلا معاوضہ لیب اور خون کے ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ ڈائیلسس کے دوران بلا معاوضہ دوائیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ دوسرے سینٹر نے حال ہی میں فاطمیہ اسپتال کراچی میں اپنے کام کا آغاز کیا ہی جبکہ تیسرا امام کلینک پر زیر تعمیر ہے۔ آغا ڈائیلسس سینٹرز پر مریضوں کو نہ صرف بین الاقوامی معیار کی Toray R مشینوں پر ڈائیلسس کے توسیعی گھنٹے فراہم کیے جاتے ہیں بلکہ انہیں عام زندگی کے دھارے میں واپس لانے کے لیے ان کی نفسیاتی تربیت بھی کی جاتی ہے۔ کمپنی پاکستان کے تمام صوبوں میں ۱۰ ڈائیلسس سینٹرز کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے۔