مشینری

آغا اسٹیل نے پاکستان کی پہلی جدید ترین اور مکمل طور پر مربوط اسٹیل سازی کی سہولت قائم کی ہے جو کہ 45 ٹن ای اے ایف (الیکٹرک آرک فرنس)، 45 ٹن ایل ایف “لیڈل ریفائننگ فرنس” اور 3 اسٹرینڈ سی سی ایمز  شامل ہیں ۔ اعلیٰ مینو فیکچرنگ پروسیس ریفائننگ کے طریقہ کار کے ذریعے کمپنی کو اس کے بلیٹس کو گریڈ کرنے کے قابل بناتا ہے جو کہ خام مال کی اقسام سے قطع نظر صارف کی ضرورت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے مجموعی پروڈکٹ مکس کو بہتر بناتا ہے۔ پروسیس غیرضروری مادوں اور ضیاع کی مقداروں میں کمی کو بھی یقینی بناتا ہے جس کے نتیجے میں پروڈکشن کے وسائل کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ پروڈکشن کا یہ طریقہ کار کمپنی کو اس کے مسابقت کاروں پر فوقیت فراہم کرتا ہے جس کا ثبوت کمپنی بننے کے ابتدائی مراحل میں ہی ملک کے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں خدمات کی فراہمی میں ملنے والی کامیابیاں ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہی پروڈکشن پلانٹ سے کئی پروڈکٹس (ڈیفارمڈ بار اور وائراڈز) تیار کرنے کی کمپنی کی صلاحیت سیٹ اپ کی کم لاگت کا باعث اور کمپنی کیجانب سے مختلف مصنوعات کی فراہمی برقرار رہنے کو یقینی بناتی ہے۔

اسٹیل کی درکار خصوصیات کمپنی کو لیڈل ریفائننگ فرنس میں حاصل ہوتی ہیں اور پھر پگھلا ہوا اسٹیل خصوصی طور ڈیزائن کردہ لگاتار کاسٹنگ کی مشینوں میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔ سی سی ایمز پھر اس پگھلے اسٹیل کو فروخت اورری رولنگ کے لیے سخت بلیٹس اور گول شافٹس میں تبدیل کر دیتی ہیں۔ آغا اسٹیل کو سی سی ایمز کی جدید ٹیکنالوجی سے بلیٹس کو براہ راست خود کار رولنگ مل میں پہنچانے کی سہولت میسر آتی ہے جس کے باعث بلیٹس کو دوبارہ گرم کرنے کے لیے ایک اضافی فرنس میں درکار بہت زیادہ توانائی صرف کرنے والے ایک پورے پروسیس کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔ کمپنی اس طریقے سے ہائی اسپیڈ اسٹریٹ آٹو میٹک رولنگ مل کے ذریعے اعلیٰ کوالٹی کی متعدد پروڈکٹس تیار کرنے کے قابل ہو گئی ہے۔