لو کاربن اور ہائے کاربن تار کی راڈ

آغا اسٹیل انڈسٹریز جدید ترین سہولیات اور خود کار نظام کے ذریعے کئی سائز اور کوالٹی میں وائر راڈز بناتے ہیں۔ آغا اسٹیل کے وائر راڈز بہترین معیار کے حامل ہیں اور بنیادی صنعتی سامان سے لے کر جدید مینو فیکچرنگ سہولتوں تک کئی صنعتی حصوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

خصوصی پروڈکٹس کی تیاری کے ذریعے مقامی وائر ڈرائینگ کے شعبے میں آغا اسٹیل اپنا حصہ ڈال رہا ہے جن میں بنیادی طور پر پتلی اور بے حد پتلی وائر کی تیاری شامل ہیں۔ آغا اسٹیل اعلیٰ گریڈ کے وائرراڈز کی وسیع رینج تیار کرتا ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ آغا اسٹیل نے اپنے صارفین کے تعاون سے اسٹیل گریڈز کی تیاری کے لیے کولڈ رولنگ کا استعمال کیا ہے جن میں ویلڈنگ وائر اور الیکٹرو ڈ شامل ہیں۔