پیداواری صلاحیت کے توسیعی منصوبے

مقامی مارکیٹ میں اسٹیل کی بڑھتی ہوئی کھپت کو پورا کرنے کے لیے آغا اسٹیل اپنی پیداواری گنجائش اور کارکردگی کو بڑھانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس مقصد کے لیے آغا اسٹیل اپنے موجودہ پلانٹ میں ترقیاتی (بی ایم آر) کی سرگرمیوں کی ری انجینئر اور اطلاق کا ارادہ رکھتی ہے۔ مجوزہ ری ترقیاتی سہولیات نہ صرف پروڈکشن کی گنجائش بڑھائیں گی بلکہ پروڈکشن کے پروسیس کو مزید کار گر بنانے میں کمپنی کو مدد فراہم کریں گی۔ یہ بی ایم آر سہولتیں بڑے پیمانے پر پیداوار اور کار گر پروسیس کے ذریعے کم لاگت پر پیداوار کے اقدامات کو فروغ دیں گی۔