آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کا قیام آغا گروپ کی جانب سے عمل میں لایا گیا ہے جنہیں پہلے ہی اسٹیل سازی کے شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ڈائریکٹرز کے کامیاب کاروباری خاندانی پس منظر کا ثبوت ان کی جانب سے گزشتہ 60 سال میں متعارف کرائے گئے اسٹیل کی صنعت سے وابستہ متعدد کامیاب منصوبے ہیں۔ ڈائریکٹرز کے اسٹیل سازی کی صنعت میں وسیع تجربہ کا اندازہ ان کے متعدد صنعتی اقدام میں پہل سے لگایا جا سکتا ہے جیسا کہ پاکستان میں سبس ے پہلی گرین شپ ریسائیکلنگ یارڈ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ہی اسٹیل بلٹس کی تیاری کے لیے ای بی ٹی الیکٹرک آرک فرنس (ای اے ایف) کو استعمال کرنے والے پہلے مربوط اسٹیل ساز ادارے آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کا قیام۔ اسٹیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کے علاوہ ڈائریکٹرز کے دیگر کاروباروں میں عباس ٹیکسٹائلز اور ڈینم انٹر نیشنل پاکستان شامل ہیں